
پشاور ہائی کورٹ نے آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی پول کو کالعدم قرار دینے اور اس کے بعد بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے ای سی پی کے فیصلے پر اپنا سابقہ حکم امتناعی واپس لے لیا۔
عدالت نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔
ای سی پی نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق حکم نامے کو چیلنج کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔
